بنگلورو، 29/دسمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا میعاد کار کاگزشتہ 40سال کاریکارڈ توڑ کر نیاریکارڈ قائم کرنیوالے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی دیوراج ارس نے 31دسمبر1977کووزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا اور 5سال 286دن مسلسل میعاد مکمل کی ۔ ان کے بعد آنے والے کسی بھی وزیر اعلیٰ اس ریکارڈ کے قریب نہیں پہنچے۔ اب سدارامیا نے بطور وزیر اعلیٰ 4سال230دن معیاد مکمل کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا کے ریکارڈ کو برابر کیا ہے اور پانچویں سال میں قدم رکھا ہے ۔ ریاست کے22وزرائے اعلیٰ میں سے ایس نجا لنگپا اور ڈی ۔ دیوراج ارس نے 5سال سے زیادہ خدمت انجام دی ہے لیکن 1977کے بعد آنے والے وزرائے اعلیٰ میں سے کسی نے بھی اپنی میعاد مکمل نہیں کی۔ ایس ایم کرشنا نے 4سال230دن حکومت کی دیوراج ارس کے بعد وزیر اعلیٰ منتخب آر گنڈو راؤ نے 2سال 239دن جبکہ رام کرشنا ہیگڈے نے 3میعاد میں تقریباً 8سال اقتدار سنبھالا لیکن 5سالہ میعاد کار مکمل نہیں کی ۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ بنے ایس آر بومئی نے 281دن ، ویریندر پاٹل نے 314دن ۔ ایس بنگارپا نے 2سال 33دن ، ایم ویر پا موئیلی نے 2سال 22دن ، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ایک سال 172دن ، جے ایچ پاٹل نے 3سال 129دن ، ایس ایم کرشنا نے 4سال 230دن ،دھرم سنگھ نے ایک سال 245دن ،ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک سال 253دن ۔ بی ایس ایڈی یورپا نے ایک مرتبہ 7دن ،بی ایس ایڈی رپا نے 3سال 62دن اقتدار سنبھا لا ۔ مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڈا نے صرف 343دن اور جگدیش شٹر صرف304دن وزیر اعلیٰ رہے لیکن سدارامیا 2013ء سے مسلسل وزیراعلیٰ کے طور پر بر قرار ہیں اور 5سال مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ریاستی وزرائے اعلیٰ کے انتظامیہ کی میعاد کاگزشتہ 40سال میں نیا ریکارڈ ہے۔ ایک خصوصیت یہ ہے کہ ڈی ۔ دیوراج ارس کا تعلق پسماندہ طبقہ سے تھا اسی طرح سدارامیا بھی پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں کا تعلق ضلع میسور ہی سے ہے۔